Wed, September 16, 2026

امریکا ایران تنازع: پاکستان عالمی مصالحت کار کے طور پر ابھر آیا، مذاکرات کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں متوقع

امریکا ایران تنازع: پاکستان عالمی مصالحت کار کے طور پر ابھر آیا، مذاکرات کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں متوقع

واشنگٹن :عالمی سیاست میں پاکستان کا قد ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں پاکستان کو "واحد اور بہترین ثالث" قرار دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان کا کردار انتہائی مثبت ہے اور فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت ہو رہی ہے۔
 صدر ٹرمپ نے دیگر تمام ممالک کی پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی ثالثی پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا، جو پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور فیلڈ مارشل کے دورہ تہران کا ثمر مانا جا رہا ہے۔
 ترجمان نے سیز فائر میں توسیع کی تردید کی اور تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار ہے۔

ٹیگز: