اسلام آباد : سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز وزارت قانون نے جاری کیا تھا۔ انہیں جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں اور اب سپریم کورٹ میں اپنی خدمات دیں گے۔