کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی تازہ ترین مانیٹری پالیسی جاری کر دی ہے جس کے تحت شرح سود کو موجودہ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پالیسی آئندہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نافذ رہے گی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے اعلان کیا کہ اس فیصلہ کا مقصد معیشت میں استحکام برقرار رکھنا اور مہنگائی کی سطح کو کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں استحکام سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرح سود کی اس سطح پر برقرار رکھنے سے ملک میں مالیاتی نظام کی مضبوطی کو تقویت ملے گی اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔