Wed, September 16, 2026

گوگل کا نیا جادو: "نینو بنانا" ٹول نے سوشل میڈیا پر مچائی دھوم

گوگل کا نیا جادو:

کیلیفورنیا :گوگل نے اپنی جیمینائی ایپ میں ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول "نینو بنانا" متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو چند سیکنڈ میں اپنی عام تصاویر کو دلکش اور منفرد انداز میں بدلنے کا موقع دیتا ہے۔

یہ ٹول لوگوں کی تصاویر کو ایسے حیرت انگیز مناظر میں تبدیل کرتا ہے کہ وہ ویسے لگیں جیسے کوئی کھلونا، مشہور فن پارہ، یا کسی مشہور جگہ پر کھینچی گئی ہوں۔ مثال کے طور پر، صارفین اپنی تصاویر کو چھوٹے کھلونے کی شکل دے کر ڈبے میں رکھ کر دکھاتے ہیں، یا اسے وین گوگ کی مشہور پینٹنگ "سٹاری نائٹ" کے انداز میں تبدیل کر لیتے ہیں۔ بعض لوگ اپنی تصاویر کو ایفل ٹاور کے سامنے یا سینما کے فلمی پوسٹر کی طرح بھی بنا رہے ہیں، جہاں روشنی اور دھندلاپن خاص اثرات کا کام کرتے ہیں۔

اس ٹول کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے، بس جیمینائی ایپ میں نینو بنانا کھولیں، تصویر اپلوڈ کریں یا نئی تصویر لیں، اور پھر دستیاب اسٹائلز میں سے اپنی پسند کا انتخاب کریں۔ چند سیکنڈز میں آپ کی تصویر بالکل نئے انداز میں تیار ہو جائے گی، جسے آپ محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نینو بنانا ٹول نے تخلیقی صلاحیتوں کے لیے نئے دروازے کھول دیے ہیں اور صارفین کو اپنی تصاویر کو منفرد اور دلچسپ انداز میں پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔

ٹیگز: