Wed, September 16, 2026

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور : ہر سال 15 ستمبر کو جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو جمہوریت کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس دن کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جمہوری نظام کو مضبوط کیا جائے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد دی جائے۔

دنیا بھر میں اقوام متحدہ اور مختلف ادارے اس دن کو تقریبات، کانفرنسز اور مباحثوں کے ذریعے مناتے ہیں۔ یہ دن پہلی بار 2008 میں منایا گیا تھا اور تب سے ہر سال منایا جا رہا ہے۔

جمہوریت کا مطلب ہے کہ عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کریں، اور انتخابات شفاف، آزاد اور برابر ہونے چاہئیں تاکہ ہر شہری کو برابر کا حق ملے۔ جمہوریت میں لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی مکمل آزادی ہوتی ہے۔

ٹیگز: