Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف آج دوحہ روانہ ہوں گے، فلسطین پر عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج دوحہ روانہ ہوں گے، فلسطین پر عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوں گے جہاں وہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی حملوں کے خلاف بلائے گئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس پاکستان کی مشاورت سے بلایا گیا ہے، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ اسلامی ردعمل دینا اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہو چکے ہیں جہاں انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گیارہ ستمبر کو بھی قطر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور انصاف کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

ٹیگز: