راولپنڈی:پاک فوج نے صوبہ قندھار اور کابل میں طالبان کے ٹھکانوں پر ٹھوس فضائی حملے کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، قندھار میں افغان طالبان کے بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ اہداف شہری آبادی سے دور اور خاص طور پر منتخب کیے گئے تھے تاکہ غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔
کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور اس کی قیادت کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں دہشت گرد نیٹ ورک کو تباہ کرنا اور سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔