Wed, September 16, 2026

کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس: گل نساء کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس: گل نساء کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی:  کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے اور وہ خودکش حملہ آوار شاہ فہد اور اس کے ساتھی جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرا چکی تھی۔ پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ گل نساء نے ان دونوں کو بلوچستان حب سے کراچی آنے میں مدد فراہم کی تھی۔

ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس نے سیکیورٹی میں ہونے والی کوتاہیوں پر کوئی تحقیقات نہیں کیں، اور ملزمہ کا کالعدم تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وکیل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ گل نساء کے قبضے سے کسی قسم کا ممنوعہ مواد برآمد نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں دو غیر ملکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمہ گل نساء اور جاوید کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ٹیگز: