Wed, September 16, 2026

ریحام خان نے ’’پاکستان ریپبلک پارٹی‘‘ بنا لی، سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا

ریحام خان نے ’’پاکستان ریپبلک پارٹی‘‘ بنا لی، سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا

 کراچی:ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت پاکستان ریپبلک پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کی آواز بنے گی اور حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست چند خاندانوں کے گرد گھوم رہی ہے، عوامی مسائل پس منظر میں جا چکے ہیں۔ "اب وقت آ گیا ہے کہ اسمبلیوں کے چہرے بدلے جائیں"، ریحام خان کا اعلان۔

ریحام نے کہا کہ وہ میرٹ، شفافیت اور نئی نسل کو آگے لانے کے لیے کام کریں گی۔ شوگر مافیا، مہنگائی، بجٹ اور کسانوں کے مسائل بھی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

ٹیگز: