Wed, September 16, 2026

فرانس کے قومی دن کی تقریبات، پیرس میں آئفل ٹاور پر شاندار آتش بازی

فرانس کے قومی دن کی تقریبات، پیرس میں آئفل ٹاور پر شاندار آتش بازی

پیرس  : فرانس میں ہر سال 14 جولائی کو قومی دن منایا جاتا ہے، جو 1789 میں انقلاب فرانس کے دوران بادشاہت کے خاتمے کی یاد دلاتا ہے۔ اس موقع پر پیرس میں آئفل ٹاور پر زبردست آتش بازی کی گئی جس سے پورا آسمان روشن ہو گیا۔

فرانس میں اس دن کو منانے کے لیے مختلف تقریبات اور فوجی پریڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں یورپ اور دنیا بھر سے مہمان شریک ہوتے ہیں۔

1970 سے یوم فیڈریشن کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے، جس میں خاص طور پر شانزے لیزے میں فوجی پریڈ ہوتی ہے، اور دن کا اختتام دلکش رقص اور آتش بازی کے پروگرام سے ہوتا ہے۔

ٹیگز: