Wed, September 16, 2026

سب میرین کیبل کی مرمت، آج انٹرنیٹ کی رفتار متاثر رہنے کا خدشہ

سب میرین کیبل کی مرمت، آج انٹرنیٹ کی رفتار متاثر رہنے کا خدشہ

کراچی :سب میرین انٹرنیٹ کیبل کے مرمتی کام کے باعث آج انٹرنیٹ سروس کی رفتار سست ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کیبل کی مرمت کا عمل دوپہر 2 بجے شروع کیا جائے گا جس کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ استعمال میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی، تاہم صارفین کو پیشگی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: