Wed, September 16, 2026

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے رولز ریگولیشن یکساں کرنے کا منصوبہ

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے رولز ریگولیشن یکساں کرنے کا منصوبہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اور ریگولیشن کو یکساں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لیے مسائل کم کیے جا سکیں اور تعلیمی نظام میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق، اس اقدام کے تحت طلبہ کو روایتی کتابوں کے بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی، جس سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے گا اور کتابوں کی چھپائی پر آنے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، ابتدا میں پرائمری کلاسز کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی بورڈز کے ایکٹ میں ترامیم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں تاکہ تمام بورڈز میں رولز و ریگولیشن ایک جیسے ہوں اور طلبہ کی تعلیم و سرٹیفیکیشن کے عمل میں آسانی پیدا ہو۔

ٹیگز: