اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور اس کے نواح میں آج موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، اور مری کے علاقے میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ بٹگرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر کے علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ اور پشین میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجو دڑو میں دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔