Wed, September 16, 2026

شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

لاہور : ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے، جس کے باعث کئی موٹروے کے حصے بند کر دیے گئے ہیں۔

موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

اسی طرح، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک سست ہو گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور سفر محفوظ رہ سکے۔

ٹیگز: