Wed, September 16, 2026

پشاور سے باجوڑ جانے والا ہیلی کاپٹر کریش، ابتدائی رپورٹ جاری

پشاور سے باجوڑ جانے والا ہیلی کاپٹر کریش، ابتدائی رپورٹ جاری

پشاور:پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق حادثے میں دو پائلٹس سمیت پانچ اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک فلائٹ انجنیئر، ایک کریو چیف اور ایک ٹیکنیشن بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن تقریباً 12 بجے کے قریب اس کا رابطہ کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر 8 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد شام 4 بجے جائے حادثہ کا پتہ لگایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی جگہ کے آس پاس کوئی آبادی موجود نہیں تھی، جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں وقت لگا۔

حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، اور تفصیلی رپورٹ جلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔

ٹیگز: