Wed, September 16, 2026

شاہد آفریدی، ثنا میر سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کو قومی اعزازات دینے کا اعلان

شاہد آفریدی، ثنا میر سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کو قومی اعزازات دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کھیلوں کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور دیگر کھلاڑیوں کو قومی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اعزازات 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی تقریب میں دیے جائیں گے۔

ستارہ امتیاز پانے والوں میں شامل:

شاہد آفریدی (کرکٹ)

ثنا میر (ویمن کرکٹ)

شہروز کاشف (کوہ پیمائی)

حیدر علی (ڈسکس تھرو)

ملک عطا (مرحوم) — گھڑ سواری

دیگر اعزازات:

تمغہ امتیاز: محسن نواز (شوٹنگ)، حمزہ خان (اسکواش)، رشید ملک (ٹینس)

پرائیڈ آف پرفارمنس: شاہ زیب رند (کراٹے)، محمد سجاد (کبڈی)

ترجمان وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے مطابق، ان اعزازات کا مقصد ان کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنا اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

ٹیگز: