Wed, September 16, 2026

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 54 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے ہلاکتوں میں اضافہ

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 54 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے ہلاکتوں میں اضافہ

غزہ : اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ پر اپنی کارروائیاں بند نہیں کیں، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 54 فلسطینی شہید ہو گئے۔ وزارت صحت کے مطابق یہ حملے غزہ اور رفح کے قریب امدادی مرکز پر کیے گئے، جہاں زخمیوں کو امداد دی جا رہی تھی۔

مزید برآں، اسرائیل کی جانب سے جبری قحط کی وجہ سے فلسطینیوں میں غذائی قلت شدید ہو گئی ہے، جس سے 4 اور افراد انتقال کر گئے۔ اس طرح غزہ میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 106 بچے بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے الحاق اور یہودی آباد کاری کے منصوبوں کے خلاف حماس نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے کو لے کر ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہیں۔

ٹیگز: