Wed, September 16, 2026

ٹرمپ اور پیوٹن آج اہم ملاقات کریں گے، روس-یوکرین امن معاہدے کی امید

ٹرمپ اور پیوٹن آج اہم ملاقات کریں گے، روس-یوکرین امن معاہدے کی امید

واشنگٹن/ماسکو :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج ایک اہم ملاقات متوقع ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے، اور اس موقع پر وہ اگلی ملاقات بھی طے کریں گے جس میں پیوٹن، یوکرین کے صدر زیلنسکی اور چند یورپی رہنما بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے عالمی امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جنگ کے دوران 6 یا 7 جنگی طیارے گر چکے تھے اور دونوں ممالک جوہری جنگ کی طرف جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں جانیں خطرے میں تھیں، مگر عالمی کوششوں سے یہ بحران بڑی کامیابی سے حل کیا گیا۔

ٹیگز: