Wed, September 16, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ہائی وے پر خرچ ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

پیٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ہائی وے پر خرچ ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں تو کم ہو رہی ہیں، لیکن عوام کو اس کا براہ راست فائدہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچت کی گئی رقم سے بلوچستان میں جدید ہائی وے بنائی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کو ملانے والی سڑک پر ہر سال سیکڑوں لوگ حادثات میں جان گنواتے ہیں، اب یہ سڑک موٹروے معیار کی بنائی جائے گی۔ منصوبے پر 300 ارب روپے خرچ ہوں گے اور اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب تک بلوچستان ترقی نہیں کرے گا، پاکستان بھی ترقی نہیں کرسکتا

ٹیگز: