لاہور: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے ایک مفید اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ ماہر ڈاکٹر رومانو ایلیونے نے پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل پر خیالات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر رومانو نے دنیا بھر میں کیے گئے منصوبوں، خاص طور پر تربیلا ڈیم جیسے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ کس طرح وقت پر فیصلے، مؤثر حکمت عملی، اور معاہدوں کی تفصیل سے واقفیت پراجیکٹ کی کامیابی کی کنجی ہیں۔
اس موقع پر NTDC کے اعلیٰ حکام اور ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر رومانو سے سیکھنے کا موقع حاصل کیا۔ آخر میں انہیں ان کی خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
