اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگیوں پر مشاورت کی جائے گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایک اور اجلاس 2 مئی کو بھی بلایا ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی زیر غور آئے گی۔ اسی دن پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے ممکنہ ججز کے ناموں پر بھی بات چیت ہوگی۔