Wed, September 16, 2026

پاکستان اور لبنان کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور لبنان کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیںظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید مستحکم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

 وزیراعظم نے لبنانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: