Wed, September 16, 2026

 انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

 انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

 فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: