اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال 2026-27 کا دوسرا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات، معاشی سرگرمیوں، شرح سود اور دیگر اہم معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں اضافہ، کمی یا اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔
سٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کیلنڈر کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی بیان جاری کیا جائے گا، جس میں پالیسی فیصلے کی تفصیلات اور اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کا پہلا مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس 27 جولائی 2026 کو ہوا تھا۔