Wed, September 16, 2026

مڈغاسکر: نوجوانوں کی بغاوت، صدر ر اقتدار چھوڑ کر فرار

مڈغاسکر: نوجوانوں کی بغاوت، صدر ر اقتدار چھوڑ کر فرار

مڈغاسکر:مڈغاسکر میں جاری عوامی احتجاج کے بعد صدر اینڈری راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے ملک سے فرار ہو گئے۔ بغاوت کی قیادت نوجوان نسل ’جنریشن زی‘ نے کی، جسے فوج کے کچھ یونٹس کی حمایت بھی حاصل ہو گئی۔

اپوزیشن کے مطابق، صدر نے ہفتے کی شب ملک چھوڑا، جبکہ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی روانگی صدر میکرون سے خفیہ معاہدے کے تحت ہوئی، تاہم فرانسیسی صدر نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

سینیٹ نے صدر کو برطرف کرتے ہوئے ژاں آندرے ندرمنجاری کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق، احتجاج کے دوران 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: