Wed, September 16, 2026

حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل

حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر، ہفتہ ہے۔

ترجمان وزارت نے عازمین سے کہا ہے کہ واجبات جمع کراتے وقت کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں تاکہ درخواست کی منسوخی سے بچا جا سکے۔

نامزد بینک کل حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے، اور وزارت نے عازمین کرام کو ہدایت کی ہے کہ بروقت ادائیگی کر کے اپنے حج کے حق کو یقینی بنائیں۔

ٹیگز: