لاہور: سابق اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کا انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا۔
ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی معاونت کرتی ہیں؟ اس پر کومل نے جواب دیا، "نہیں، میں یہ نہیں سمجھتی کہ خواتین کو خاندان کے اخراجات اٹھانے چاہییں، یہ مرد کی ذمہ داری ہے۔"
کومل عزیز خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ والدین کی دیکھ بھال اور مالی معاونت صرف مردوں کی نہیں بلکہ بیٹیوں کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جب خاندان میں کوئی مرد کفیل موجود نہ ہو۔
کئی صارفین نے کومل کے بیان کو غیر حساس قرار دیا، جبکہ بعض نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کی خدمت اور ذمہ داری جنس کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔