Wed, September 16, 2026

تعمیرِ وطن میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: مریم نواز

تعمیرِ وطن میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کا دن تعمیرِ وطن کے لیے اپنے کردار کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

 انہوں نے قیامِ پاکستان اور وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت آنے والی نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتی ہے، جبکہ نوجوانوں کی تعلیم اور ہر شعبے میں ذمہ داری و دیانتداری ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔

ٹیگز: