کرتارپور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اراکین کے وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دینا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔
وفد میں کانگریس مین تھامس سوازی، جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔ گوردوارے میں دعائیہ تقریب، تاریخی مقامات کا معائنہ اور سکھ یاتریوں کے ساتھ لنگر میں شرکت بھی کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ امریکی وفد نے پاکستان کے انتظامات کو سراہا۔