Wed, September 16, 2026

آہنی دیوار سے کبھی ٹکر نہ لینا

آہنی دیوار سے کبھی ٹکر نہ لینا

بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیراعظم نے وننگ سپیچ کی اور دنیا بھر میں واضح کر دیا کہ پاکستان پر امن ملک ہے ، مگر جب بات آئے ملکی سالمیت کی تو پاکستان سے طاقتور ملک کوئی نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کرتی ہے۔ پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کومبارک باد پیش کرتے ہیں۔ غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آنا جانتے ہیں۔ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت ہی تھا،ہم نے عسکری تاریخ کا سنہری باب رقم کیا۔ بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیرغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ اس کے بعد بھی برداشت کا مظاہرہ کیا۔ گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔ دشمن کے رافیل طیارے ہمارے آگے ڈھیر اور فیل ہو گئے۔ قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ بھارت کے ائیربیسزدیکھتے دیکھتے کھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔
یقینی طور پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ وہ کر دیا جس کی اسے کبھی امید ہی نہ تھی۔ دیکھتے ہی 
دیکھتے بھارت کی ایئر بیسز کھنڈر بنتی چلی گئیں اور پھر اندازوں کے برعکس بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اس جنگ میں پاکستان نے کئی اہداف کو حاصل کیا۔اس کے اثرات یقینا دورس ہونگے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو نقصان پہنچانے کی تفصیلات زندہ قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے کافی ہیں۔ بیاس میں براہموس میزائل ڈپو تباہ تباہ کر دیا گیا۔ادھم پور میں ایس فور ہنڈر ایئر ڈیفنس سسٹم ناکارہ بناتے ہوئے بھارت کو سبق سکھا دیا گیا۔ پٹھان کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا، ایئر فیلڈ تباہ، بیس ناقابل استعمال ہو گئی۔ لاجسٹکس ہیڈکوارٹر میں پاک فوج کے حملے سے آگ بھڑک اٹھی، ثانوی دھماکوں کی اطلاعات بھی آتی رہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک فوج نے بعد میں بھی دشمن کی نیندیں اڑائی رکھیں۔ جالندھرایئر بیس پرمسلسل حملے ہوتے رہے۔انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ نگروٹہ نادرن کمانڈ میں براہموس لانچ سائٹ غیر فعال، آپریشنل کمانڈ مفلوج کر دی گئی۔ اخنور میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، فیلڈ لیڈرشپ ختم کر دی گئی۔ اْڑی میں سپلائی ڈپو زمین بوس کر دیا گیا۔ سری نگر نادرن کمانڈ کا ہیڈکوارٹر متاثر، ایئربیس پر حملہ ہوا یہاں بیس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ چندی گڑھ میں اسلحہ ڈپو تباہ، مواصلاتی نظام متاثرہوا۔ پاک فوج کے زبردست سٹرائیک کی وجہ سے سورت گڑھ ایئر فیلڈ مکمل تباہ ہو گئی۔ نگروٹہ جموں ، بارہ مولا میں کمانڈ اور لاجسٹک مراکز ختم کرا دیئے گئے۔ پاک فوج نے سرسا ایئر بیس کو بھی راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ راجوری میں ملٹری انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے رافیل طیاروں کو بھی کھلونا سمجھ کر ڈھیر کیا۔ سیالکوٹ میں پائلٹ بھی گرفتار جبکہ کشمیر سیکٹرز میں بھی رافیل کو مار گرایا گیا۔ مجموعی طور پر پاک فوج نے نوے سے زائد بھارتی ڈرون تباہ کئے۔ سامبا، جموں، اْڑی، نوگام، پونچھ، راجوری، بارہ مولہ، اونتی پورہ، نگروٹہ میں پاکستانی ڈرونز بھی فعال دکھائی دیئے اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ سائبر وار فیئر سٹرٹیجک انفراسٹرکچر بھی پاکستان نے مفلوج کر کے بھارت کوپریشان کئے رکھا۔ بھارت میں انرجی سیکٹر پر سائبر حملے کئے گئے۔ ٹین سی اے ڈی اے نیٹ ورکس ناکارہ بنا دیئے گئے۔ شمالی گرڈ کا ستر فیصد حصہ بند کر دیا گیا۔ شہری سولر اور ہوا سے بجلی بنانے کے نظام سے محروم رہے۔ انڈین ریلوے کا ڈیجیٹل نیٹ ورک تباہ، دہلی گیس اور کشمیر الیکٹرک سروس بندکرا دی گئی۔ اس قدر شدید پاکستانی سائبر حملے کئے گئے کہ بھارت کو بے پناہ ڈیجیٹل نقصان برداشت کرنا پڑا۔ 507اہم ترین ڈیوائسز مٹائی گئیں۔ 150ڈیٹا بیس چرا لئے گئے۔ پندرہ ای ایل سرورز ہیک کئے گئے۔ تیرہ سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔ آردھا ، انڈین ایئر فورس نیٹ ورکس سائبر حملے سے متاثر ہوئے۔ مہاراشٹر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پاکستانی سائبر اٹیک کیا گیا۔ اے ٹی ایم ڈیٹا پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستانی سائبر حملوں میں ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی آگیا جہاں سائبر اٹیک نے افسروں کی بھی دوڑیں لگا دیں۔ مجموعی طور پر 2500 سے زائد نظام ہیک کئے گئے۔ 110 سے زائد کارپوریٹ ویب سائٹ اور تین بھارتی میڈیا اداروں پر بھی سائبر اٹیک کیا گیا۔ جس سے بھارت کے آئی ٹی چیمپئن ہونے کے دعوے کی بھی نفی ہو گئی۔

ٹیگز: