اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں مثبت پیش رفت اور اچھی خبروں کی توقع ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اس اہم سفارتی عمل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس میں اعلیٰ سطحی نمائندگی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس عمل میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امید ہے کہ جاری رابطوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔