Wed, September 16, 2026

گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، سیلابی ریلوں نے آبادیوں کو متاثر کر دیا

گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، سیلابی ریلوں نے آبادیوں کو متاثر کر دیا

گلگت: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس سے چلاس اور دیامر کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

تھور، داریل، بونر داس اور نیاٹ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ متعدد مکانات بہہ گئے۔ سیلاب کے باعث زرعی زمینوں، فصلوں، درختوں، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ شاہراہِ قراقرم پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ متاثرہ علاقوں میں آمدورفت کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

داریل میں فلش فلڈنگ کے نتیجے میں گھروں اور مویشیوں کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کمپنی کی بھاری مشینری بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگز: