Wed, September 16, 2026

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے ، سفیر رضوان سعید شیخ

 امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے ، سفیر رضوان سعید شیخ

ڈیلاس : پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے پالیسی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

شیخ صاحب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے پاکستان کی توانائی کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پاس کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے وافر بجلی موجود ہے، جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑا موقع بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کئی ممالک، جو پہلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں تھے، اب ایسا کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بھی ابراہم معاہدے میں شامل ہونے پر رضامند ہو چکا ہے، مگر کچھ مشکلات کی وجہ سے اس کی شمولیت ابھی تک زیر التوا ہے۔

پاکستان کے سفیر نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم کرنے کی بات ابھی تک پاکستان کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے اور یہ اسی طرح قائم رہے گا۔

ٹیگز: