Wed, September 16, 2026

اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا

اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا

اسلام آباد: اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پاس محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے نام متفقہ طور پر پیش کیا گیا ہے اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد موجود ہے۔ عامر ڈوگر نے تصدیق کی کہ سپیکر کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق تمام دستاویزات جمع کرادی گئی ہیں۔

اسد قیصر نے زور دیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

ٹیگز: