Wed, September 16, 2026

ایران میں امریکی شہریوں کے لیے ایمرجنسی وارننگ، فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت

ایران میں امریکی شہریوں کے لیے ایمرجنسی وارننگ، فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن:ایران میں بڑھتے ہوئے احتجاج اور کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق جو شہری اس وقت روانگی کے قابل نہیں ہیں، وہ محفوظ مقامات یا گھروں میں رہیں اور ضروری سامان اپنے پاس رکھیں۔

امریکی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ شہری زمینی راستوں سے آرمینیا یا ترکی کے راستے ایران سے نکلیں۔ ایران میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کئی سڑکیں بند ہیں، عوامی ٹرانسپورٹ متاثر ہے اور انٹرنیٹ سروس محدود ہے۔

دوہری شہریت رکھنے والے امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ روانگی کے وقت ایرانی پاسپورٹ استعمال کریں، کیونکہ ایران دوہری شہریت تسلیم نہیں کرتا اور ایسے افراد کو صرف ایرانی شہری سمجھتا ہے۔ سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ امریکی شناخت ظاہر کرنا یا امریکا سے تعلق بتانا گرفتار ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تاہم حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر کسی کارروائی کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے، لیکن کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے سخت انتباہ جاری ہے۔

ایران میں احتجاج کے دوران اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 10 ہزار افراد گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

ٹیگز: