Wed, September 16, 2026

ویلنٹائن ڈے کے ساتھ گیلنٹائن ڈے بھی منایا جاتا ہے

ویلنٹائن ڈے کے ساتھ گیلنٹائن ڈے بھی منایا جاتا ہے

لاہور : 14 فروری کو جہاں دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے محبت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، وہیں اس سے ایک دن پہلے 13 فروری کو "گیلنٹائن ڈے" بھی منایا جاتا ہے، جو ویلنٹائن ڈے سے ملتا جلتا ہے لیکن خاص طور پر خواتین کے لیے ہوتا ہے۔

گیلنٹائن ڈے پر خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ اکٹھا ہو کر پارٹی کرتی ہیں، سیر و تفریح کے لیے جاتی ہیں، ایک دوسرے کو تحائف دیتی ہیں اور مختلف تقریبات منعقد کرتی ہیں۔ اس دن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف خواتین کے لیے مخصوص ہوتا ہے، اور اس محفل میں مردوں کو شریک ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔

نیو جرسی کی چیلا پیپاسیولی پچھلے تین سال سے اپنے گھر گیلنٹائن ڈے کی محفل سجاتی آئی ہیں، اور اس سال بھی انہوں نے 45 دعوت نامے بھیجے ہیں، جن میں سے 34 نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ وہ اس دن کے لیے تمام انتظامات کر رہی ہیں، جن میں عملے اور ڈی جے کی خدمات بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں صرف خواتین ہی شرکت کریں گی۔

ٹیگز: