Wed, September 16, 2026

غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے مختلف ممالک نے اپنی فوجیں مختص کر دی ہیں، امریکی عہدیدار

 غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے مختلف ممالک نے اپنی فوجیں مختص کر دی ہیں، امریکی عہدیدار

واشنگٹن: ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے مختلف ممالک نے اپنی فوجیں مختص کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ پیش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "بورڈ آف پیس" کے پہلے اجلاس میں غزہ کے حوالے سے ایک اہم اعلان متوقع ہے، جس میں کم از کم 20 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس غزہ کے استحکام کے لیے عالمی سطح پر اہم فیصلوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
 
 

ٹیگز: