Wed, September 16, 2026

امریکہ میں افغان شہریوں کے دہشت گرد روابط کا انکشاف، سلامتی میں خدشات

امریکہ میں افغان شہریوں کے دہشت گرد روابط کا انکشاف، سلامتی میں خدشات

کیلیفورنیا:امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے بتایا ہے کہ امریکہ آنے والے 18 ہزار افغان شہریوں میں سے تقریباً 2 ہزار کے دہشت گرد تنظیموں سے براہ راست یا ممکنہ تعلقات ہیں۔ گبارڈ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران آنے والے افغان پناہ گزینوں کی مکمل جانچ پڑتال نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث یہ خطرہ پیدا ہوا ہے۔

تلسی گبارڈ کے مطابق ہر افغان شہری کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ سرگرمی کو روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور اس کے لیے نئے افراد کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مذہبی بنیاد پر دہشت گردی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور فوری حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ٹیگز: