Wed, September 16, 2026

جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور ممتاز اسکالر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔

پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی علمی اور فکری خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد کیا جائے گا۔

پروفیسر خورشید احمد نے اسلامی معیشت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، جس پر 1990 میں انہیں اسلامی بینک سے اعلیٰ ایوارڈ ملا۔ اسی سال سعودی حکومت نے ان کی بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں شاہ فیصل ایوارڈ دیا۔

1998 میں امریکی فنانس ہاؤس نے ان کو اسلامی فنانس کے شعبے میں ان کے کارناموں پر اعزاز سے نوازا، اور 2010 میں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نشان امتیاز سے نوازا۔

ٹیگز: