Wed, September 16, 2026

ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانی ملک کی پہچان ہیں: وزیر اطلاعات

ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانی ملک کی پہچان ہیں: وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ چند مخصوص حلقے ملک کی ترقی کو برداشت نہیں کر پا رہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن ایک اہم پیش رفت ہے جس کا مقصد بیرونِ ملک پاکستانیوں کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر سال قیمتی زرمبادلہ ملک میں بھیجتے ہیں، جو ملکی معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ہم ان کی حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان میں مثبت اقدامات کیے جاتے ہیں، بعض مخصوص عناصر انہیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ "یہ وہی لوگ ہیں جو ملکی خوشحالی سے خائف ہیں، اور ہر اچھے قدم میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔"

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ فیصلوں سے ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، اور "اڑان پاکستان" منصوبہ مستقبل کے لیے روشن امکانات رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: