Wed, September 16, 2026

ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل

ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل

اسلا م آباد  :ا یران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کو بےدردی سے قتل کیے جانے کے افسوسناک واقعے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس دل خراش واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کوئی باضابطہ تبصرہ کیا جائے گا۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اصل صورتحال واضح ہو سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو بہیمانہ اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، جس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: