Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ 2025: عمان کو پاکستان سے 93 رنز سے شکست

ایشیا کپ 2025: عمان کو پاکستان سے 93 رنز سے شکست

دبئی : دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔ جواب میں عمان کی ٹیم صرف 67 رنز بنا سکی اور آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے بہترین 66 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 29 اور فخر زمان نے 23 رنز ناقابل شکست بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل تھے۔

ٹیگز: