Wed, September 16, 2026

پاکستان میں جدید AI بیسڈ خودکار ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

پاکستان میں جدید AI بیسڈ خودکار ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

لاہور: پاکستان میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے لیس ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف کروا دی گئی ہے جو خودکار انداز میں امیدواروں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ لے گی۔

گاڑی میں اندر اور باہر کل پانچ کیمرے نصب ہیں، جن میں ایک فیشل ریکگنیشن کیمرہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، بائیو میٹرک فنگر پرنٹ مشین بھی موجود ہے جو امیدوار کی شناخت کو یقینی بناتی ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی ٹیسٹ کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنائے گی اور ممکنہ غلطیوں کو کم کرے گی۔

ٹیگز: