Wed, September 16, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے، جس میں کئی بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ اپنے بیان میں گوتریس نے کہا کہ خودکش دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور اسلام آباد میں ہونے والے اس حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ ان جرائم میں ملوث افراد کو سزا مل سکے۔

اس حملے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے، جو کہ اسلام آباد کی کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کے ایک خودکش بمبار کے حملے کا شکار ہوئے۔ اس واقعے کے بعد امریکا اور چین کے سفارت خانوں نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

ٹیگز: