جنیوا : امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور تجارتی معاہدے کی مکمل تفصیلات آج جاری کی جائیں گی۔
چینی نائب وزیراعظم نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہوگا۔ دونوں ممالک آج ایک مشترکہ بیان بھی جاری کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے چین پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہو گئی تھی، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکا پر بھاری ٹیرف عائد کر دیے تھے۔