Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 کی شروعات سے قبل پہلی کھلاڑی ٹریڈ مکمل

پی ایس ایل 11 کی شروعات سے قبل پہلی کھلاڑی ٹریڈ مکمل

لاہور: پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل پہلی بار کھلاڑیوں کی ٹریڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دو کھلاڑیوں کا تبادلہ عمل میں آیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے آج ہی ٹریڈ ونڈو کھولی تھی، جس کے فوری بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیصل اکرم اور عرفات منہاس کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

اسی طرح ملتان سلطانز کے احمد دانیال اور جہانزیب سلطان اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رکن بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں کھلاڑیوں کو نیلامی میں طے شدہ معاوضہ ہی ادا کریں گی۔
 
 
 

ٹیگز: