Wed, September 16, 2026

آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 42ویں لہر، ہائپرسونک میزائلوں نے تل ابیب اور یروشلم کے دفاعی حصار توڑ دیے

آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 42ویں لہر، ہائپرسونک میزائلوں نے تل ابیب اور یروشلم کے دفاعی حصار توڑ دیے

تہران :ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ اب تک کے سب سے ہولناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے آپریشن 'وعدہ صادق 4' کے تحت حملوں کی 42ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے، جس میں پہلی بار اسرائیل کے قلب تل ابیب، یروشلم اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی عسکری ذرائع کے مطابق، اس حملے میں درجنوں ایسے میزائل داغے گئے ہیں جو ایک ٹن وزنی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس آپریشن کی خاص بات ہائپرسونک 'الفتح' میزائلوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ہے، جنہوں نے دشمن کے جدید ترین دفاعی نظام (Iron Dome) کو بے بس کر دیا۔ حملے میں درج ذیل میزائلوں کا سیلاب دیکھا گیا،    ہائپرسونک الفتح، آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز، ریڈاروں کے لیے ناقابلِ سراغ ،    بیلسٹک میزائل: عماد، غدر، خرمشہر، قدر، خیبر اور خیبر شکن۔    خودکش ڈرونز، میزائلوں کے ساتھ سینکڑوں خودکش ڈرونز کا "کاشان"۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں دھماکوں کے بعد آسمان آگ کے شعلوں سے بھر گیا اور سائرن کی آوازوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

ٹیگز: