تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکہ سے کسی بھی طرح کی بات چیت نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیاں اور اس کے احکامات ایران کے لیے ناقابل قبول ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے کاروباری شخصیتوں سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے لکھے گئے خط کے بعد یہ اعلان کیا۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے دو راستے تجویز کیے تھے: ایک فوجی کارروائی اور دوسرا مذاکرات۔ تاہم، ایران نے دونوں ہی راستوں کو مسترد کیا ہے۔