Wed, September 16, 2026

  پاکستانی بینکوں کے لیے موڈیز کا مثبت آؤٹ لک، معیشت میں استحکام

  پاکستانی بینکوں کے لیے موڈیز کا مثبت آؤٹ لک، معیشت میں استحکام

کراچی:عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاسی کرتا ہے اور بینکوں کی کارکردگی ماضی کی نسبت بہتر رہی ہے۔

موڈیز کے مطابق، بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی میں یہ بہتری قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیوں جیسے بڑے چیلنجز کے باوجود آئی ہے۔

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی اقتصادی نمو رواں مالی سال 3 فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے، جو پچھلے مالی سال کی 2.5 فیصد شرح نمو سے بہتر ہے۔ موڈیز کے مطابق، پاکستانی معیشت سست رفتار سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ٹیگز: