Wed, September 16, 2026

معیشت بہتری کی جانب گامزن، مہنگائی میں نمایاں کمی: وزیراعظم

معیشت بہتری کی جانب گامزن، مہنگائی میں نمایاں کمی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود حکومت نے بہتر وفاقی بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا ادارک ہے، تاہم حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پالیسی ریٹ بھی 22.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد ہو گیا ہے، جبکہ معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا تیسرا وفاقی بجٹ پیش کر رہی ہے اور امید ہے کہ یہ معاشی ترقی میں مزید تیزی لائے گا۔

وزیراعظم نے توانائی کے متبادل ذرائع، پانی کے ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون سے ہی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: